اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو قتل کرنے والا پاکستانی سیریل کلر گرفتار

اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو قتل کرنے والا پاکستانی سیریل کلر گرفتار
اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو قتل کرنے والا پاکستانی سیریل کلر گرفتار

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی شادی نہ ہونے پر خواتین کو قتل کرنے والے پاکستانی سیریل کلر کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جو خواتین ہی نہیں، مردوں کو بھی نشانہ بناتا تھا۔ اس کا ہتھیار اینٹ ہوتا تھا جس کے ذریعے وہ لوگوں کے سر کچل ڈالتا تھا۔ گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں اس نے 6لوگوں کو قتل کیا جن میں 2خواتین اور چار مردشامل تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا ارتکاب کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کی یہ وارداتیں 12اپریل سے 5اگست کے دوران کیں۔ ان میں سے 5لوگوں کے قتل کے مقدمات پیپلزکالونی پولیس سٹیشن میں درج کروائے گئے تھے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہو سکی تھی جس پر انتقاماً وہ خواتین کو قتل کرتا تھا۔وہ زیادہ تر شادی شدہ جوڑوں کو نشانہ بناتا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -