کرینہ کپور ایک بار پھر حاملہ ہوگئیں، شوہر سیف علی خان کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

کرینہ کپور ایک بار پھر حاملہ ہوگئیں، شوہر سیف علی خان کا اس بارے میں کیا کہنا ...
کرینہ کپور ایک بار پھر حاملہ ہوگئیں، شوہر سیف علی خان کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ایک بار پھر حاملہ ہوگئیں۔

کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کے حوالے سے خبر ان کے شوہر سیف علی خان نے دی ۔ چھوٹے نواب نے کہا کہ " ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ ہم اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کی توقع کر رہے ہیں، ہم ان تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔"

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے سنہ 2012 میں شادی کی تھی جس کے بعد 2016 میں ان کے گھر پہلے بچے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -