چھوٹے کاروبار کی ترقی، وزیر اعظم نے وہ قدم اٹھالیا کہ خوشی کی انتہا نہ رہے

چھوٹے کاروبار کی ترقی، وزیر اعظم نے وہ قدم اٹھالیا کہ خوشی کی انتہا نہ رہے
چھوٹے کاروبار کی ترقی، وزیر اعظم نے وہ قدم اٹھالیا کہ خوشی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق 14 رکنی کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ہوں گے۔ صنعت و پیداوار، تجارت، خزانہ، توانائی، پٹرولیم اور قانون و انصاف کے وفاقی سیکرٹری قومی رابطہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے نمائندے، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی، سمیڈا اور ٹی ڈیپ کے سربراہان، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اور اہم شعبوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ قومی رابطہ کمیٹی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے 2 ہفتے میں پالیسی کا مسودہ تیار کریگی۔

مزید :

قومی -بزنس -