”جو لوگ قومی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں انہیں چاہئے کہ۔۔۔“ ٹینس سٹار اعصام الحق بھی میدان میں آ گئے

”جو لوگ قومی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں انہیں چاہئے کہ۔۔۔“ ٹینس سٹار اعصام الحق ...
”جو لوگ قومی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں انہیں چاہئے کہ۔۔۔“ ٹینس سٹار اعصام الحق بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار اعصام الحق کرکٹ کے بھی بہت بڑے مداح ہیں جنہوں نے مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں، کویڈ صورت حال کے بعد ایک دم سے اچھے نتائج دینا کسی بھی کھلاڑی کیلئے مشکل ہوتا ہے، مجھے اندازہ ہے کہ ہمارے کرکٹرز کی کیا کیفیت ہوگی اور یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر کم بیک کرے گی۔

اعصام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مانچسٹرٹیسٹ میں بیٹنگ اور باﺅلنگ میں بہترین پرفارمنس دی، جیتی ہوئی بازی ہارنے پر مایوسی ضرور ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ چھ ماہ بعد پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کھیلا، اس وقت ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایک میچ ہارنے سے اس طرح تنقید ہوتی رہی تو پھر اگلے میچز میں ان کیلئے کم بیک کرنا مزید مشکل ہوجائے گا، ابھی بہت میچز باقی ہیں، سیریز مکمل ہونے پر پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -