کیا سرفراز احمد کو عمران خان نے کپتانی سے ہٹا یا ؟سابق کرکٹر سکندر بخت نے حیران کن بات بتا دی

کیا سرفراز احمد کو عمران خان نے کپتانی سے ہٹا یا ؟سابق کرکٹر سکندر بخت نے ...
کیا سرفراز احمد کو عمران خان نے کپتانی سے ہٹا یا ؟سابق کرکٹر سکندر بخت نے حیران کن بات بتا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹرسکندر بخت نے کہا ہے کہ سرفرازاحمد کو کپتانی بھی نہیں دینی، کھلانا بھی نہیں ہے لیکن ٹیم کے ساتھ رکھنا ہے سنٹرل کنٹریکٹ دیکر،اصل میں بورڈ پر عوام کا دباوے کہ سرفراز کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے دعویٰ کیا کہ سرفرازاحمد کا ایشو یہ ہے کہ اسے نہ وسیم خان نے ڈراپ کیا ہے، نہ احسان مانی نے ڈراپ کیا ہے، نہ مصباح نے،انہیں اوپر سے ڈراپ کرنے کے آرڈر آئے تھے۔سکندر بخت نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب انڈیا پاکستان کا ورلڈکپ کا میچ ہورہا تھا تو انہیں کہا گیا کہ پہلے بیٹنگ کرلو، شاید انہوں نے بیٹنگ نہیں کی۔ شاید یہی وجہ بنی انہیں کپتانی سے ہٹوانے کی، یہ میری رائے ہے، یہ میں کہہ رہا ہوں۔

مزید :

کھیل -