”پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہضم کرنا مشکل ہے لیکن۔۔۔“ وقار یونس بھی میدان میں آ گئے

”پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہضم کرنا مشکل ہے لیکن۔۔۔“ وقار یونس بھی میدان میں آ ...
”پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہضم کرنا مشکل ہے لیکن۔۔۔“ وقار یونس بھی میدان میں آ گئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میچ میں شکست ہضم کرنا مشکل ہے تاہم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہیں، مانچسٹر ٹیسٹ میں ساڑھے 3 دن حاوی رہے اور بیشتر سیشنز میں اچھا کھیلے لیکن ایک دو سیشنز خراب گئے جبکہ میچ کے چوتھے اور آخری روز انگلینڈ کشتیاں جلاکر کھیلا، قسمت نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا، باﺅلنگ یا بیٹنگ میں خرابی کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں، ہر شعبے میں تھوڑی بہت غلطیاں ہوئیں شکست کا کوئی ایک شعبہ نہیں، ہم سب ذمہ دار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے 5 بلے باز آﺅٹ کرنے کے بعد ریلیکس نہیں ہوئے، ہمارا پلان 10 وکٹیں لینا تھا، اس کے سوا کوئی حکمت عملی ہو ہی نہیں سکتی، چھٹی وکٹ کیلئے شراکت نہیں توڑ سکے، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے کہ کبھی آپ کا دن نہیں ہوتا، ٹیم میں کم بیک کی صلاحیت ہے، پلیئرز فٹ اور تیار ہیں۔

مزید :

کھیل -