" سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین بھی لکھا اور پڑھاجائے" قومی اسمبلی سے قرار داد منظور

" سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس کے تحت یہ قرار پایا ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی ہوگا۔

یہ قرار داد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جو منظور کرلی گئی ہے۔

علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا " الحمدللّٰہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی مد میں ایک اور تاریخی قدم اُٹھالیا گیا۔ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی ہے جس میں لازم کیا گیا ہے کہ درسی کتب کے بعد اب سرکاری و غیرسرکاری دستاویزات میں جب بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسم گرامی آئےساتھ ہی خاتم النبیین بھی لکھا اور پڑھا جائے۔"

مزید :

قومی -