”سرفراز احمد کو جوتے دے کر میدان میں بھیج کر کیا پیغام دیا گیا؟“ جاوید میانداد پھٹ پڑے

”سرفراز احمد کو جوتے دے کر میدان میں بھیج کر کیا پیغام دیا گیا؟“ جاوید ...
”سرفراز احمد کو جوتے دے کر میدان میں بھیج کر کیا پیغام دیا گیا؟“ جاوید میانداد پھٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد بھی چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو جوتے دے کر میدان میں بھیجنے پر ناخوش ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 30 کھلاڑی ساتھ لے کر گئے ہیں لیکن اس کے باوجود چیمپنز ٹرافی کے فاتح کپتان اور سینئر پلیئر کو پانی اور جوتے لے کر میدان میں بھیج کر کیا پیغام دیا گیا؟ دوسرے ملکوں کا کلچر مختلف ہے لیکن ہمارے ہاں سینئرز کا احترام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز شروع ہوئی تو پاکستان کو سپنرز سے باﺅلنگ کرانا چاہیے تھی کیونکہ اس سے میزبان ٹیم کو 1،1 رن حاصل کرنے میں دشواری ہوتی، میں نے ٹیم کو پیغام بھجوانے کی کوشش بھی کی مگر انگلینڈ میں کاپی پنسل والے کوچ ساتھ ہیں،کسی نے نہیں سنی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس عملی تجربہ ہے تو اسے میدان میں آزمانے سے ہی بات بنتی ہے لیکن جنہیں کاپی، پنسل پکڑنے کا شوق ہے کہ وہ کالج، یونیورسٹیوں میں جا کر پڑھائیں، بہر حال ابھی بھی سیریز ختم نہیں ہوئی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر کم بیک ہو سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -