گوگل کی وجہ سے بے وفائی کرتی بیوی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

گوگل کی وجہ سے بے وفائی کرتی بیوی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
گوگل کی وجہ سے بے وفائی کرتی بیوی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس نے لوگوں کی زندگی بہت کچھ آسان بھی کی ہے لیکن اب اس کے متعلق ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ شریک حیات سے بے وفائی کرنے والے لوگ گوگل میپس سے خوف کھانے لگیں گے۔ دی مرر کے مطابق یہ خبر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے آئی ہے جہاں ایک آدمی نے گوگل میپس پر اپنی بیوی کو ایک غیرمرد کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 
رپورٹ کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کا رہائشی یہ شخص اپنے رہائشی علاقے کو گوگل میپس پر دیکھ رہا تھا۔ اس دوران اس کی نظر گلی میں ایک بنچ پر پڑی جس پر ایک خاتون ایک مرد کا سر اپنی گود میں رکھے بیٹھی تھی۔ اس آدمی نے ’زوم‘ کرکے اس مرد اور عورت کی تصویر دیکھی تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کی اپنی بیوی تھی۔ آدمی نے اس تصویر کا سکرین شاٹ لیا اور اپنی بیوی کے پاس پہنچ گیا اور اس کی بے وفائی کا ثبوت اس کے آگے رکھ دیا۔ بعد ازاں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اس آدمی نے گوگل میپس کا یہ سکرین شاٹ اب فیس بک پر پوسٹ کیا ہے جہاں یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -