افریقی ملک میں عوام کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، درجنوں لوگ مارے گئے

افریقی ملک میں عوام کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، درجنوں لوگ مارے گئے
افریقی ملک میں عوام کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، درجنوں لوگ مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقہ کے ملک جنوبی سوڈان میں سکیورٹٰ فورسز اور عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی سوڈان کے علاقے ٹونج میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دونوں جانب سے اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 82 مسلح شہری اور 45 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پرتشدد جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب وراپ ریاست کو اسلحے سے پاک کرنے کے آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایک نوجوان سے  جھگڑا ہوا جس نے بعد میں خونی جھڑپوں کی شکل اختیار کرلی۔

سکیورٹی فورسز نے نوجوان کو گرفتار کیا تو اس کے رشتے دار اس کی حمایت میں آگے آگئے جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بازار لوگوں پر گولیاں برسادیں۔