ن لیگی کارکنوں کی ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی،شہباز شریف نے ایسا بیان جاری کردیا کہ مریم نواز بھی مسکرا دیں گی

ن لیگی کارکنوں کی ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی،شہباز شریف نے ایسا بیان ...
ن لیگی کارکنوں کی ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی،شہباز شریف نے ایسا بیان جاری کردیا کہ مریم نواز بھی مسکرا دیں گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر گرفتار ہونےوالےن لیگی کارکنان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ ن لیگی کارکنان کوتشدد کا نشانہ بناکراور پھر انہی کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی اور انتقامی سوچ کا ثبوت ہے، موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر فخر ہے، سب کو سلام پیش کرتا ہوں مسلم لیگ (ن) کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوف زدہ کردیا ہے، انشاءاللہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے، وکلاءان کے قانونی حق کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -