پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو ہو گا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو ہو گا
پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سپورٹس کمپلیکس میں قائم عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے انگلینڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ 
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے معروف عالمی باکسر عثمان وزیر ملک میں اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کریں گے جبکہ اکیڈمی میں ہونے والے اس انٹرنیشنل شو میں پاکستان کے ایک اور معروف باکسر آصف ہزارہ بھی اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑیں گے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ اپنی نوعیت کے پہلے پروفیشنل انٹرنیشنل مقابلوں سے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

مزید :

کھیل -