4 افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ علاقے میں کہرام مچ گیا
فرید آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں 4 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو باندھ کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرید آباد کے نواحی گاؤں جسانا میں 4 نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پڑوسی کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 4 افراد آئے اور گھر میں گھس گئے، کچھ ہی دیر بعد چاروں ملزمان گھبراہٹ میں گھر سے باہر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
مقتولہ مونیکا کے بھائی منیش کے مطابق ان کی بہن روزانہ شام کو ان کی ڈیری پر دودھ لینے آتی تھی، منگل کی شام کو رات 9 بج گئے لیکن وہ دودھ لینے نہیں آئی، اس نے خود گھر جا کر دیکھا تو ساری لائٹس بند تھیں اور اندر دونوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں، دونوں کو ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے دہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔