مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا 

مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی،تحریک ...
مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ترجمان اور تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی اور جاتی امراء سے لائے ہوئے پتھروں سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ مریم نواز نے دانستہ طور پر صورتحال کو کشیدہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پنجاب پولیس نے کشیدہ صورتحال پر احسن انداز میں کنٹرول کیا۔ مطالبہ ہے کہ نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزادینے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔