لیگی رہنما رانا تنویر کے خلاف بھی نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ لیکن در اصل ہنگامہ آرائی کے وقت وہ کہاں تھے ؟دلچسپ خبر آگئی 

لیگی رہنما رانا تنویر کے خلاف بھی نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ لیکن ...
لیگی رہنما رانا تنویر کے خلاف بھی نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ لیکن در اصل ہنگامہ آرائی کے وقت وہ کہاں تھے ؟دلچسپ خبر آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی قومی احتساب بیورو کے لاہور دفتر میں پیشی کے موقع پرہنگامہ آرائی کی بازگشت سنائی دی۔اجلاس کے دوران ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی رانا تنویر کل اسپیکر اسد قیصرکے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس کے باوجود نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ ان کے خلاف بھی درج ہوگیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ کے خلاف کتنی جھوٹی کارروائی کی گئی ہے، یہاں ہم لوگوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کررہے ہیں اور پنجاب حکومت کیا کررہی ہے۔
اس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر رانا تنویر موقع پر نہیں تھے تو ان کا نام نہیں آنا چاہیے،لیکن لوگ جاننا چاہیں گے کہ یک دم گاڑیوں میں پتھر کہاں سے نمودار ہوئے؟ اس پر دو الگ نقطہ نظر ہیں ہم اس وقت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے،اگر زیادتی ہوئی تو اس کا تدارک ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -