پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کاعمل جاری،اب تک کتنے فیصد کام مکمل کر لیا گیا؟خبر آگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کاعمل جاری،اب تک کتنے فیصد کام ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کاعمل جاری،اب تک کتنے فیصد کام مکمل کر لیا گیا؟خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کاعمل جاری ہے اور اب تک 36 اضلاع میں حلقہ بندی کمیٹیوں نے50فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن  پنجاب نےصوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیاں متحرک ہیں اور 50فیصد تک کام مکمل کر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے رواں ماہ 21 اگست 2020 تک حلقہ بندیوں  کی مجوزہ فہرست شائع کر دی جائے گی جبکہ 22 اگست سے 6 ستمبر تک ووٹر حکام کے پاس اعتراضات جمع کراسکتے ہیں۔5اکتوبر 2020تک اعتراضات پر فیصلے جاری کیے جائیں گے اور 13 اکتوبر 2020 کوحلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔حلقہ بندیوں پر9 مانیٹرنگ ٹیمیں الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ابتدائی مرحلے کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -