انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا
ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پہلے میچ کے اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جس کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابراعظم، عابد علی، فواد عالم، امام الحق، شان مسعود، اسد شفیق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔