”اب دیگر وکٹ کیپرز کی طرف دیکھیں کیونکہ محمد رضوان میں ٹیلنٹ ہوتا تو اب تک سامنے آ جاتا“

”اب دیگر وکٹ کیپرز کی طرف دیکھیں کیونکہ محمد رضوان میں ٹیلنٹ ہوتا تو اب تک ...
”اب دیگر وکٹ کیپرز کی طرف دیکھیں کیونکہ محمد رضوان میں ٹیلنٹ ہوتا تو اب تک سامنے آ جاتا“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب دیگر وکٹ کیپرز کی طرف دیکھنا چاہئے کیونکہ محمد رضوان میں اگر ٹیلنٹ ہوتا تو اب تک سامنے آ چکا ہوتا۔ 

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے کہا کہ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اچھی لیکن میں ان کی بیٹنگ سے مطمئن نہیں، اگر کسی میں ٹیلنٹ ہو تو 2 سال میں سامنے آ جاتا ہے، اس کیلئے یا 8سال درکار نہیں ہوتے، پاکستان کو اب دیگر وکٹ کیپرز کی طرف دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش باﺅلرز اظہر علی کی کمزوری کو بھانپ چکے ہیں، دراصل کپتان خود اور مینجمنٹ بھی اس سے آگاہ ہیں، انگلینڈ ان کو فل لینتھ پرگیندیں کرکے وکٹوں کے سامنے پھانس رہا ہے، اظہر علی کی بیٹنگ میں موجود اس خامی کو دور کرنے کیلئے سیریز سے قبل نیٹ پریکٹس میں کام کیا جانا چاہیے تھا۔

مزید :

کھیل -