بھارت میں گستا خانہ سوشل میڈ یا پوسٹ پر پاکستان کا شدید احتجاج 

بھارت میں گستا خانہ سوشل میڈ یا پوسٹ پر پاکستان کا شدید احتجاج 
بھارت میں گستا خانہ سوشل میڈ یا پوسٹ پر پاکستان کا شدید احتجاج 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پرشدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک انتہا پسند ہندو نے توہین رسالتﷺ کا ارتکاب کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ پوسٹ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی عکاس ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی پولیس نے واقعے پراحتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا بےدریغ استعمال کیا اور 3 مظاہرین کو بے دردی سے قتل کیا، بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو توا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

قومی -