پاکستان میں اب لڑکی اور لڑکے کی  پیدائش پر ماں کو پیسے بھی ملیں گے،مگر کتنے؟حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

پاکستان میں اب لڑکی اور لڑکے کی  پیدائش پر ماں کو پیسے بھی ملیں گے،مگر ...
پاکستان میں اب لڑکی اور لڑکے کی  پیدائش پر ماں کو پیسے بھی ملیں گے،مگر کتنے؟حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے کہا کہ جمعرا ت سے  احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے، احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں،جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلی تقریر میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا ذکر کیا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جس نے غذائی قلت سے متعلق اقدامات کیے، قبائلی علاقوں میں غذائی قلت کی شرح باقی شہروں سے زیادہ ہے اور وہاں 48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ فی الحال 8 مراکز کام کررہے ہیں اور اگست کے آخر تک تمام 9 اضلاع کے 33 مراکز کھل جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -