کچھ بھی ہو جائے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فرازنےدبنگ اعلان کردیا

کچھ بھی ہو جائے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فرازنےدبنگ ...
کچھ بھی ہو جائے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فرازنےدبنگ اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا،گندم کا جہاز 24 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، مافیاز کی آپس میں قربت ہوتی ہے اور یہ پیسہ بھی لگاتے ہیں لیکن مافیاز عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہوسکتے،ماضی میں حکمرانوں کی اپنی شوگر ملز تھیں،انہوں نے غریبوں کا خون چوسا، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں، وزیراعظم کی پالیسیوں کے پیچھے سوچ کا محور غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کو آج 17بنیادی اشیا کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کے لئے پالیسیاں بنائیں، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں، وزیراعظم کی پالیسیوں کے پیچھے سوچ کا محور غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح ہے، وزیراعظم ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی حکام سے بریفنگ لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی۔شبلی فراز نے کہا کہ آٹا اور چینی غریب اور امیر سب استعمال کرتے ہیں، خیبر پختون خوا میں 20کلو گرام آٹے کی قیمت 900روپے سے لے کر 1150روپے تک ہے، پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860سے 950روپے ہے، سندھ میں آٹا 1400سے1700روپے تک فروخت ہورہا ہے، سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کررہی اس وجہ سے قیمتوں میں فرق آتا ہے۔

وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تمام صوبوں میں آٹے کی یکساں قیمت سے متعلق لائحہ عمل بنایا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات لیے گئے ہیں اس سے جلد آگاہ کروں گا، مشیر خزانہ، صوبائی وزیر علیم خان اور متعلقہ   سیکریٹریزخوراک  لائحہ عمل بنا رہے ہیں،کچھ بھی ہو جائے ہم نے ان قیمتوں کو کم کیا جائے گا۔وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے لوگ ذخیرہ اندوزی کرکے غریب لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں، کچھ لوگ گندم اور آٹے کی بین الصوبائی سمگلنگ کی وجہ سے پیسہ بنا رہے ہیں،سندھ حکومت سیاست کررہی ہے، سندھ حکومت ماضی کی باقیات میں سے ایک ہے، وہ پرانے سسٹم کو دوبارہ لانے کے لئے زور لگارہی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب میں چینی کے سٹاک میں یکدم کمی دیکھنے میں آئی، گندم کا جہاز 24 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔شوگر رپورٹ کے بعد چینی کی قیمت حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے مہنگی کی گئی، امیر لوگ شوگر کی وجہ سے چینی کم استعمال کرتے ہیں، چینی کا زیادہ استعمال غریب لوگ کرتے ہیں، یہ غریبوں کا خون چوسنے کے مترادف ہے، یہ مافیاز آپس میں ملے ہوتے اور طاقتور ہوتے ہیں، ان کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اس لیے پیسہ بھی لگاتے ہیں، یہ عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں، ان ہر ہاتھ ڈالنا حکومت کا فرض ہے، شروع میں معیشت کی حالت کی وجہ سے ہمیں مشکلات تھیں،چیزیں مہنگی ہوئیں لیکن رسد متاثر نہیں ہوئی، 24 اگست کو گندم کی پہلی کھیپ پہنچ رہی ہے گندم کی طلب اور رسد میں فرق درآمد سے پورا ہو جائے گا، چینی کا بحران پیدا نہ ہو اس لیے چینی بھی درآمد کررہے ہیں، چینی کی درآمد سے سپلائی بہتر اور قیمتیں کم ہوں گی،کچھ بھی ہو جائے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -