کوئٹہ میں بم حملہ

کوئٹہ میں بم حملہ
کوئٹہ میں بم حملہ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دکان پر دستی بم کے حملے ایک بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے بروری روڈ پر ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔ بم سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

بم حملے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کارڈ آف کردیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -