محرم الحرام میں امن و امان کا قیام، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا

محرم الحرام میں امن و امان کا قیام، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب ...
محرم الحرام میں امن و امان کا قیام، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب حکومت نے پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے،پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی نفری کے لئے ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی ہے، جس کے مطابق پاک فوج کی تریسٹھ اور رینجرز کی تنتالیس کمپنیاں صوبے بھر کے لیے مانگی گئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان  کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں چھتیس ہزار ایک سو اٹھتیس مجالس منعقد ہونگی جبکہ نو ہزار ایک سو اٹھارہ ماتمی جلوس نکالے جائیں گئے۔ پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سیکیورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے، لاہور میں اے کیٹیگری کی چھ سو چھ مجالس اور صوبے بھر میں تین ہزار ایک سو تہتر مجالس ہونگی، اسی طرح شہر میں ایک سو ساٹھ اے کیٹیگری کے جلوس اور صوبے بھر میں ایک ہزار دو سو تیرہ جلوس اے کیٹیگری کے نکالے جائیں گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -