پی ٹی آئی کی باری بھی آگئی، نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو طلب کرلیا

پی ٹی آئی کی باری بھی آگئی، نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو طلب کرلیا
پی ٹی آئی کی باری بھی آگئی، نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو طلب کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کرامت کھوکھر کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اپنے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کاریکارڈ لےکر جمعرات کو صبح11بجےنیب دفتر میں پیش ہوں۔اس حوالےسے باقاعدہ طور پر نیب کی جانب سےنوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونےوالےملک کرامت کھوکھر پرآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -