عثمان بزار کی نیب میں پیشی پر گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے،ایسا بیان جاری کردیا کہ بہت سوں کہ امیدیں خاک میں مل جائیں گی

 عثمان بزار کی نیب میں پیشی پر گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے،ایسا بیان جاری ...
 عثمان بزار کی نیب میں پیشی پر گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے،ایسا بیان جاری کردیا کہ بہت سوں کہ امیدیں خاک میں مل جائیں گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ ہم شفاف احتساب کے حامی اور خود کو ہر وقت احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزار کی نیب میں پیشی کو انہیں عہدے سے ہٹانے کا جواز قرار دینا درست نہیں، عثمان بزدار وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے۔

 گور نر ہاؤس لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنارہے ہیں، ہم خود کو ہر وقت احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں،ابھی تک پنجاب آب پاک اتھارٹی نے جتنا بھی کام کیا ہے اس پرحکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا بلکہ تمام اخراجات پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ اراکین نے برداشت کیے ہیں،ہم پنجاب آب پاک اتھارٹی کو ایک بہتر ین اور کامیاب ادارہ بنائیں گے، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے5.5بلین روپے کے پی سی ون تیار ہوچکے ہیں،پینے کے صاف پانی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان، مَیں اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایک پیج پر ہیں،انشاء اللہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر یں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی پہلے دن سے ہی یہ پالیسی رہی ہے کہ میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور جب بھی نیب کسی حکومتی شخصیت کو بلاتی ہے تو پیش ہوتے ہیں،حکومت ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے ہر صورت نجات دلانے پر یقین رکھتی ہے،ہم شفاف احتساب کے حامی اور خود کو ہر وقت احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پریقین نہیں رکھتی، نیب صرف اپوزیشن کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ہمارے لوگوں کی بھی بلا رہی ہے،نیب کس کو بلاتی ہے یہ نیب کا اختیار ہے اس سے حکومت کاکوئی لینا دینا نہیں، ہم اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر رہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نیب دفتر کے باہرپیش آنیوالے واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور معاملے کی حتمی انکوائری کے بعد ذمہ داروں کیخلاف حکومت ایکشن لے گی،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزار کی نیب میں پیشی کو انہیں عہدے سے ہٹانے کا جواز قرار دینا درست نہیں، عثمان بزدار وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -