ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سےٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

 ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سےٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
 ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سےٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سے چند ٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت نامہ ملنے پرکیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سے چند ٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،روٹس تبدیل ہونے والی ٹرینوں میں گرین لائن علامہ اقبال ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس کے نام شامل ہیں۔17 اگست کو چلنے والی گرین لائن کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوکر خانپور، خانیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 9بجکر 15 منٹ پر مارگلہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔اسی طرح گرین لائن مارگلہ سے سہ پہر3بجے روانہ ہوکر لالہ موسی، لاہور، خانیوال، خانپور، روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوکر حیدرآباد گھوٹگی، لودھراں، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -