ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ...
ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر سمیت مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر راحیلہ ٹوانہ کے گھر پہنچے، جہاں ان سے موجود سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کی سابق رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔سابق ڈپٹی سپیکر راحیلہ ٹوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بدتر ہوگئے، میرے گھر پی ٹی آئی کے بہت لوگ آئے، میں کسی جماعت میں جانا نہیں چاہتی تھی مگر عمران خان کے نظریے نے بہت زیادہ متاثر کیا، جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے،اُنہوں نے دبنگ انداز سے پاکستان کی لڑائی لڑی۔

انہوں نےکہاکہ ارباب غلام رحیم جب وزیراعلی سندھ تھےتو تمام نہروں کوصاف کردیا گیاتھا اور پانی کی منصفانہ تقسیم ہوتی تھی، ہم نے پاک وطن پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، آج میں اس پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کررہی ہوں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کی رہنمااورسابق رکن اسمبلی سندھ بانوصدیقی نےبھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کی جب حکومت ختم ہوئی میں نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمیولت کا اعلان نہیں کیا، ارباب رحیم نے شمیولیت کا اعلان کیا تو میں بھی آج پی ٹی آئی میں شمیولت کا اعلان کرتی ہوں، عمران خان کی کشمیر پالیسی بہت اچھی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ فنکشنل کی سابقہ رکن اسمبلی نائلہ انعام نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب رحیم نے پانچ سال میں جو کام کیا ہے، وہ سندھ کی شان ہے، ان کے دور میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، ارباب رحیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -