اسلام آباد ، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور 

اسلام آباد ، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور 
اسلام آباد ، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ  کی ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت کی جانب سے اظہار کی اہلیہ کی ضمانت  30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا گیا۔

خیال رہے کہ شہباز گل کا موبائل برآمد کرنے کیلئے گزشتہ سے پیوستہ رات پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا  جس دوران ڈرائیور اظہار فرار ہو گیا ، پولیس نے  اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات شہباز گل  کے موبائل کو برآمد کرنے کیلئے ان کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس کے مطابق ڈرائیور  اظہار فرا رہو گیا  جس پر پولیس نے اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کا موبائل فون برآمد نہ کیا جا سکا ،  شہبازگل کےمطابق گرفتاری کےوقت موبائل فون ڈرائیورکودیاتھا، شہبازگل کےڈرائیورکےگھرپرموبائل فون ریکوری کیلئےچھاپہ ماراگیا تھا۔

ادھر اسلام آباد پولیس نے چھاپے کی تصدیق کر دی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر  اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ   شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے، ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی۔ البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -