وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افرادکومفت سفر ی سہولت فراہم کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افرادکومفت سفری سہولت فراہم کی جائے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اورنج لائن ٹرین کوسولرانرجی پرمنتقلی کاجائزہ لینےکیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین سٹیشنزپربھی سولرسسٹم لگائےجائیں گےجبکہ خواتین اورطلباءکوکرائےمیں رعایتی پیکج بھی دیاجائےگا۔