عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام ہٹا دیا، تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں

عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام ہٹا دیا، تصاویر بھی ڈیلیٹ کر ...
عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام ہٹا دیا، تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں
سورس: Instagram/imranashrafawan

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں مبینہ علیٰحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ، کرن کے اکاؤنٹ پر  اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔

 بعد ازاں اداکارہ نے  شوہر عمران اشرف  کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔دوسری جانب کرن اشفاق کی   انسٹاگرام پر شیئر کی گئی افسردہ سٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کا باعث بنی جس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیٰحدگی ہوچکی ہے۔

تاہم اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردید دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کا ایک بیٹا  بھی ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

مزید :

تفریح -