خیبرپختونخوا  حکومت کا انجینئرنگ  ٹیسٹ کی فیس  اڑھائی ہزار سے کم کر کے 500 روپے کرنے کا اعلان 

خیبرپختونخوا  حکومت کا انجینئرنگ  ٹیسٹ کی فیس  اڑھائی ہزار سے کم کر کے 500 ...
خیبرپختونخوا  حکومت کا انجینئرنگ  ٹیسٹ کی فیس  اڑھائی ہزار سے کم کر کے 500 روپے کرنے کا اعلان 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا  حکومت نے  انجینئرنگ  ٹیسٹ کی فیس  اڑھائی ہزار سے کم کر کے 500 روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

وزیر ہائی ایجوکیشن کامران بنگش نے کہا کہ  انجینئرنگ  ٹیسٹ کی فیس کو 2500 سے کم کر کے 500 کررہے ہیں ،  اس طرح  20 ہزار خاندانوں کو 2 ہزار روپے کاریلیف ملے گا، انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کو  بھی بڑھا کر 15 سے 21 اگست کردیا ہے ، انٹری ٹیسٹ میں غلط جواب دینے پر نیگٹیو مارکنگ نہیں کریں گے۔

وزیر ہائی ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں 200 کی بجائے 100 سوالات آئیں گے، انٹری ٹیسٹ کے لیے 120 منٹ وقت مقرر کیا گیا۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -