’’ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود شہباز گل کو جیل نہیں بھیجا گیا، منشی خانے میں موجود ہیں‘‘ فواد چوہدری

’’ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود شہباز گل کو جیل نہیں بھیجا گیا، منشی خانے میں ...
’’ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود شہباز گل کو جیل نہیں بھیجا گیا، منشی خانے میں موجود ہیں‘‘ فواد چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے لیکن اسے جیل نہیں بھیجا جا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "میرے پاس الفاظ نہیں  کہ میں شہباز گل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں شہباز کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی  داستان کی گواہی ہیں، جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے تو شہباز کو جیل نہیں بھیجا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے، اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -