مظفر گڑھ میں زیریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک

مظفر گڑھ میں زیریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک
مظفر گڑھ میں زیریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی جب کہ 5 افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔