شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق پولیس کی جانب سے نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے ، ڈائری برانچ نے نظر ثانی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ ڈائری برانچ کی جانب سے  اعتراض عائد کیا گیا کہ عدالتی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی ۔

خیال رہے کہ  جوڈیشل مجسٹریٹ نے  اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار  تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔  جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جیل بھیج دیا ہے ۔

 شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا   ، لیگل ٹیم نے شہباز گل سے کمرۂ عدالت میں ملاقات کی ۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت کی طرف جانے سے روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عدالت کے باہر( ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

 کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا دوسرا موبائل فون برآمد نہیں ہوا،ایک موبائل فون ان کی گاڑی میں رہ گیا،دوسراان کےپاس تھا،جبکہ ان کے ڈرائیور کو بنی گالہ میں چھپایا ہوا ہے،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکیسےپتہ چلادوسراموبائل فون ان کےپاس ہے؟۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہمارےسورس نےبتایاہےدوسراموبائل فون بھی تھا۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزم ہائی پروفائل ہے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا پڑے گا ،شائد کراچی بھی بھیجنا پڑے جس کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

شہباز گل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ موبائل فون لیناچاہتےہیں جس میں ساری سیاسی سرگرمیاں ہیں،پولی گرافک ٹیسٹ کیلئےفزیکل ریمانڈ کی ضرورت نہیں،ویسےبھی کرا سکتےہیں،اب یہ چاہتےہیں کراچی،سکردو،شمالی علاقہ جات لےکرجائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -