سیالکوٹ , پسرور کے نالا ایک اور ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ، ہائی الرٹ جاری 

سیالکوٹ , پسرور کے نالا ایک اور ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ، ہائی ...
سیالکوٹ , پسرور کے نالا ایک اور ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ، ہائی الرٹ جاری 

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ سے گزرنے والے نالا "ایک "میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ، انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق نالا ایک میں 16ہزار کیوسک کا ریلا گرز رہا ہے، جبکہ نالے کی صلاحیت کم ہے جس سے سمبڑیا ل اور ڈسکہ کے دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اسی طرح شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پسرورسے گزرنے والے نالا "ڈیک "میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اردگرد کے علاقے اس وقت زیر آب ہیں۔

مزید :

قومی -