پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ، کھلے سمندر میں 9بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا،1 لاش بھی نکال لی

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ، کھلے سمندر میں 9بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے ...
پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ، کھلے سمندر میں 9بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا،1 لاش بھی نکال لی

  

  کراچی (آئی این پی)پاک بحریہ  نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی" جمنا ساغر "میں سوار 10میں سے 9 افراد کو بروقت ریسکیو کرتے ہوئے زندہ بچالیا جب کہ ایک ماہی گیر ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کی اطلاع ملتے ہی بر وقت ریسکیو آپریشن کا   آغاز کیا۔ریسکیو آپریشن  کے دوران بھارتی کشتی" جمنا ساغر "میں سوار 10 میں سے 9  افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ ایک بھارتی شہری کی لاش بھی نکال لی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو آپریشن بحری جہاز  ایم ٹی کریوبیک (MT KRUIBEKE) کے ذریعے سر انجام دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

مزید :

اہم خبریں -