صارف تحفظ قانون کی تشہیر کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ 

صارف تحفظ قانون کی تشہیر کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ 
صارف تحفظ قانون کی تشہیر کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر ڈائریکٹر صارف تحفظ کونسل محمود احمد بھٹی ضلعی صارف عدالتوں و ضلعی تحفظ صارف کونسلز کے افسران کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید5 اضلاع ساہیوال، بہاولنگر، ملتان، لیہ اور لاہور کے افسران سے ملاقات کی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر صارف تحفظ کونسل نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ نمونہ قانونی نوٹس، ہدایات برائے قانونی نوٹس، انگلش کے ساتھ اردو میں بھی اپنے دفاتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔ ڈائریکٹر صارف تحفظ کونسل محمود احمد بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ خودکار نظام پر اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے اپ لوڈ کی جائے اور اپنے متعلقہ اضلاع میں صارفین کی رہنمائی اور ان کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات اور صارف تحفظ قانون کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو غیر معیاری اشیاء اور خدمات سے محفوظ رکھنے کیلئے صارفین کی معاونت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کا حقوق کاتحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -