رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی ...
رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،پاک فوج کے پہلے سربراہ بن گئے جنہوں نے پریڈ میں شرکت کی ۔

نجی ٹی وی "سماء" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش  کیا اور پھر کہا کہ پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور احترام پر مبنی ہیں،پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات بھی پائے جاتے ہیں۔

رپور ٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

واضح رہے کہ 41غیرملکی کیڈٹس  پاس آؤٹ ہورہےہیں جن میں سے 2پاکستان کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -