شہباز گل کا تشدد کیئے جانے کا دعویٰ ، اسلام آباد پولیس نے بھی بیان جاری کر دیا 

شہباز گل کا تشدد کیئے جانے کا دعویٰ ، اسلام آباد پولیس نے بھی بیان جاری کر ...
شہباز گل کا تشدد کیئے جانے کا دعویٰ ، اسلام آباد پولیس نے بھی بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کا عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ سے طبی معائنہ کروایاگیا اور ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے، جسمانی ریمانڈکے دوران قانون کے مطابق تفتیش ہوتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا جب کہ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تصاویر میں نظر آرہا ہے ملزم بالکل ہشاش بشاش اور جسمانی طور پر فٹ ہے لہٰذا ملزم پر تشدد سے متعلق ایک جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شہباز گل نے جج کے سامنے اپنی کمر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنے چیف آف اسٹاف پر مبینہ تشدد کی مذمت کی ہے۔

مزید :

قومی -