بی بی پاک دامن مزار  کی تعمیر روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ، عدالت نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کر دیا

بی بی پاک دامن مزار  کی تعمیر روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ، عدالت نے دوسرے ...
بی بی پاک دامن مزار  کی تعمیر روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ، عدالت نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال سے)  لاہور ہائیکورٹ میں بی بی پاکدامن مزار کی تعمیر روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں مزار بی بی پاکدامن  کی تعمیرات روکنے کیلئے درخواست پر سماعت کی ، درخواست سابق ایم این اے ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، عدالت نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ آئندہ سماعت 6 ستمبر مقرر کر دی ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار  عاصمہ ممدوٹ نے کہا کہ  ہم نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ  دربار  پر عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہو  رہا ہے ، یہاں موجود قابل احترام ہستی کی حیثیت کے مطابق اس مقدس مزار  کو تعمیر کیا جائے ۔

عاصمہ ممدوٹ نے مزید کہا کہ دربار کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے  استعمال  بہت سےلوگوں کی جانیں خطرے  میں ہیں ،   مزار کی صحیح طریقے سے بحالی سے نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گااور  زرمبادلہ آئے گا  بلکہ یہ ملک کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بھی بنے گا۔