کافی کا کمال………صحت لازوال

کافی کا کمال………صحت لازوال
کافی کا کمال………صحت لازوال

  

 باس کی ڈانٹ ہو یا ٹریفک کا غصہ … بیگم سے ہوئی ہو کھٹ پٹ یا دوست ہو لیٹ پورا گھنٹہ… ایسے میں کافی کا ایک کپ اتارتا ہے آپ کی تھکن اور کرتا ہے موڈ خوشگوار۔

  مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ایک کپ کافی میں چھپے ہیں صحت کے ایسے معجزاتی راز جو آپ کے ذہن اور جسم کو توانائی پہنچانے کے ساتھ ساتھ کئی موذی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

 تو آئیے سائنسی تحقیقات کی روشنی میں جانتے ہیں وہ کون سے قدرتی فوائد ہیں جو ہمیں کافی کے استعمال سے حاصل ہوتے ہیں۔

 

ہر قسم کے درد میں افاقہ دیتی ہے:

 جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کافی ہر قسم کے درد میں افاقہ کرتی ہے اور ہر طرح کی ادویات سے بہتر ہے۔ دراصل کافی میں موجود کیفین ہر قسم کے درد خصوصاً سردرد اور درد شقیقہ (Migraine) میں بطور دوا کام کرتی ہے لیکن تمام درد کش ادویات سے کم نقصان دہ ہوتی ہے نہ صرف یہ کیفین طبیعت کو ہشاشیت فراہم کرتی ہے بلکہ دن بھر کی تھکن اتارنے میں سب سے محفوظ اور نقصانات سے محفوظ مشروب ہے۔

 

کافی کا مستقل استعمال …عمر قید سے آزاد:۔

 بالعموم کافی کے استعمال کو صحت کے لیے مضر سمجھا جاتا ہے خاص طور پر بزرگوں کے لیے۔ جبکہ سائنسی ماہرین کے مطابق کافی کا مستقل اور متوازن استعمال انسانی ذہن کو بہت سے نفسیاتی عوارض سے محفوظ رکھتا ہے۔ مثلاً پارکنسز کی بیماری، فالج اور الزائمر وغیرہ۔ اس لیے جوان ہو یا بزرگ اب کافی کا استعمال ہر عمر کے لوگوں کے لیے راحت کے ساتھ صحت کی حفاظت کا باعث بھی ہے۔ 

سردی، گرمی، خزاں، بہار اب ہو جائے کافی کے ساتھ:

 چاہے موسم گرمی کا ہو یا سردی کا رنگ برنگے پھولوں والی بہار کا ہو یا پت جھڑ کا۔ کافی ہم سب کو ہر موسم میں ایک نہ صرف دل لبھانے والے مشروب ہونے کی وجہ سے پسند آتی ہے بلکہ یہ ہر موسم میں ہمیں ایک تازگی کا احساس فراہم کرتی ہے۔ تو یہ سمجھنا کہ کافی صرف سردیوں میں ہی پینی چاہیے بالکل غلط ہو گا۔ صبح کا آغاز ہو یا تھکن کا احساس کافی کی تازگی ہر چیز پر غالب آجاتی ہے۔

کافی جگری امراض سے بچاتی ہے:۔

 حال ہی میں نیدرلینڈ میں منعقد کی جانیوالی ریسرچ کے مطابق اگر غذا میں کافی کے استعمال کو برقرار رکھا جائے تو یہ کئی جگری امراض سے بچنے کا باعث بن سکتی ہے جس میں جگر کا سرطان اور سروسس جیسی خطرناک بیماریاں شامل ہیں۔

کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟:۔

 بلیک کافی میں موجود اصلی کیفین کے اجزاء نظام جذب و ہضم کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں اگر روزانہ کافی کے ایک سے دو کپ بغیر کسی شکر، دودھ یا فلیورز کی ملاوٹ کے استعمال کریں تو یہ Metabolism Booster یعنی جذب و ہضم کے نظام کو تیز کرنے میں بہترین مدد کرتا ہے۔ س کے استعمال سے وزن کے کم کرنے کے عمل میں تیزی آتی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -