دریائے ہڈسن کے کنارے نیو جرسی سائیڈ پر تعمیر  سوئمنگ پول دلکش نظارہ پیش کرنے لگا

دریائے ہڈسن کے کنارے نیو جرسی سائیڈ پر تعمیر  سوئمنگ پول دلکش نظارہ پیش کرنے ...
دریائے ہڈسن کے کنارے نیو جرسی سائیڈ پر تعمیر  سوئمنگ پول دلکش نظارہ پیش کرنے لگا

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان بہنے والے دریائے ہڈسن کے کنارے نیو جرسی سائیڈ پر وی ہیکن ٹاؤن میں تعمیر کیا گیا سوئمنگ پول دلکش نظاہرہ پیش کرنے لگا۔

قریب ایک سال قبل تعمیر کئے گئے  اس خوبصورت تالاب سے نیویارک سٹی سکائی لائن کا ایک دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے،  وی ہیکن ٹاؤن شپ کے واٹر فرنٹ پارک کو وسعت دینے کے لیے یہ سوئمنگ پول 10.5 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے.

 اس سوئمنگ  پول میں واٹر سلائیڈ، سپلیش پیڈ اور لیپ، فیملی سویم اور بچوں کے لیے الگ پول بنائے گئے ہیں. ٹاؤن شپ نے اب رواں ماہ سے محدود پیمانے پر غیر رہائشیوں کو بھی پیشگی بکنگ کے ساتھ یہاں داخلے کی اجازت دے دی ہے.

مزید :

ڈیلی بائیٹس -