یاسر حسین کی سیریز "ایک تھی لیلیٰ" کی کاسٹ میں اقراعزیز بھی شامل، مرکزی کردار نبھائیں گی

 یاسر حسین کی سیریز "ایک تھی لیلیٰ" کی کاسٹ میں اقراعزیز بھی شامل، مرکزی ...
 یاسر حسین کی سیریز
سورس: @instagram/iiqraaziz

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کی نئی سیریز "ایک تھی لیلیٰ" کی کاسٹ میں پاکستانی معروف اداکارہ اقراعزیز مرکزی کردار نبھائیں گی ،جن کے ساتھ فیصل قریشی ، نیئر اعجاز، فریحہ جبین ، گل رعنا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی پر اسرار کہانی پر مبنی سیریز "ایک تھی لیلیٰ "کی ہدایتکاری یاسرحسین جبکہ مرکزی کردار اقراعزیز ادا کریں گی ۔ لالی ووڈ ادکارہ اقرا عزیز کے علاوہ اس سیریز میں فیصل قریشی ، نیئر اعجاز، فریحہ جبین ، گل رعنا اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔ یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈرد مسٹری سیریز کو فائزہ افتخار نےتحریر  کیا ہے۔ یہ ڈرامہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والی سیریز کی طرح پانچ سے چھ اقساط پر مبنی ہوگا۔ جبکہ" ایک تھی لیلیٰ" نامی اس سیریز کو اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس سیریز کے حوالے سے یاسر نے لکھا کہ "پہلی مرتبہ سپر اسٹار کےلئے ہدایت کاری کرنے جا رہے ہیں"۔یاسر نےمزید  لکھا کہ "کچھ کچھ ہوتا ہے انجیلی تم نہیں سمجھو گی"۔

واضح رہے کہ ہدایتکار یاسر حسین نے اس سے قبل کوئل ڈرامے کی بھی ہدایتکاری کر چکے ہیں جس میں منشا پاشا نے مرکزی کردار اداکیا ۔

مزید :

تفریح -