پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے عطا تارڑکی درخواست پر سماعت

پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے عطا تارڑکی درخواست پر سماعت
پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے عطا تارڑکی درخواست پر سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی  ۔
نجی ٹی وی" سماء "کے مطابق درخواست میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ جلسے کیلئے ہاکی سٹیڈیم سے آسٹڑو ٹر ف اتار دی گئی ہے ، حکومت کہتی ہے کہ نئی آسٹرو ٹرف کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا،یہ سٹیڈیم قومی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے واحد جگہ ہے،عدالت کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کا حکم دے ۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے استفسار کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں قومی ٹیم کونسے نمبر پر آئی ہے؟،برمنگھم جانے سے پہلے تو آسٹرو ٹرف موجودتھی ، پھر کیوں ہم ساتویں نمبر پر آئے ہیں؟ ،کیا کل سے پہلے آسٹروٹرف دوبارہ فعال ہو سکتی ہے؟،جسٹس مزمل نے کہا کہ سوال اس لیے پوچھا جب گراؤنڈ تھا تب ہاکی ٹیم کی کیا پوزیشن تھی؟ میں جب طالب علم تھا تب ہاکی ٹیم کو پہلی پوزیشن پر دیکھا تھا، کیا کل تک آسٹرو ٹرف لگ سکتی ہے؟۔
جس پر درخواستگزار نے جواب دیا کہ حکومت سے پوچھ لیں کہ آسٹروٹرف کی قیمت کیا ہے؟ایک ٹائم فریم دے دیں کہ  اتنے دن میں آسٹرو ٹرف لگا دیں گے ،حکومت انڈر ٹیکنگ دے دیتی تو ہمارا مسئلہ ہو  جائے گا.