ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کے خلاف عطاء تارڑ کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنادیا

ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کے خلاف عطاء تارڑ کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنادیا
ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کے خلاف عطاء تارڑ کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنادیا
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ  یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں،ڈپٹی کمشنر  جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں،لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جلسے کے دوران سٹیڈیم کو نقصان پہنچا تو اس کا ازالہ تحریک انصاف کرے گی۔

خیال رہے کہ عطاء تارڑ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید :

قومی -کھیل -علاقائی -پنجاب -لاہور -