کیا واقعی شیخ رشید ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ وائرل تصویر کی حقیقت جانئے

کیا واقعی شیخ رشید ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ وائرل تصویر کی حقیقت جانئے
کیا واقعی شیخ رشید ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ وائرل تصویر کی حقیقت جانئے
سورس: Social Media

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ہسپتال کے بیڈ کی وائرل  تصویر کو پرانی قرار دے دیا۔

نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا "کل بھی میری کورونا سے پہلے کی ایک ہسپتال کے بیڈ کی تصویر چلائی گئی ہے،  یہ میرا انتظار کر رہے ہیں کہ میں کب مروں گا، شاید میں عنقریب ہی مرجاؤں، جب میں مروں گا تو یہ کفن اٹھا کر دیکھیں گے یہ مر گیا ہے کہ نہیں، میری ایک سیٹ کی سیاست ہے اور یہ اسے ہی برداشت نہیں کرسکتے، جن لوگوں نے تصویر  چلائی ہے انہیں کیا کہہ سکتا ہوں۔"

خیال رہے کہ شیخ رشید کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ شیخ رشید حکومتی کارروائی سے بچنے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں لیکن اب ان دعووں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

مزید :

قومی -