"آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب صرف فوج نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے" شہباز شریف کا ردِ عمل آگیا

"آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب صرف فوج نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کے خطاب کو پورے پاکستان کیلئے لمحہ فخریہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ برطانیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب صرف مسلح افواج ہی کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا خطاب برطانیہ اور پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات کا اعتراف اور پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا عکاس ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -