"شہباز گل کے ڈرائیور کو پکڑا ضرور جائے لیکن بنی گالہ پر چھاپہ نہ مارا جائے" رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد پولیس کو ہدایت

"شہباز گل کے ڈرائیور کو پکڑا ضرور جائے لیکن بنی گالہ پر چھاپہ نہ مارا جائے" ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری لازم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنی گالہ پر چھاپہ نہ مارے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے سعودی عرب میں موجود آئی جی اسلام آباد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہباز گل کے  کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔آئی جی نے   بتایا کہ شہباز گل کا  ڈرائیور بنی گالہ میں ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپےکی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہباز گل کا لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرنے کیلئے ڈرائیور کو ہر صورت پکڑا جائے لیکن بنی گالہ  پر چھاپے سے پہلے اجازت لی جائے،  بنی گالہ کے مکینوں سے ملزم کی حوالگی کے معاملات طے کیے جائیں اور عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -