کرکٹ بورڈ کا الٹی میٹم ملنے کے بعد شکیب الحسن نے سٹے بازی کی ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا

کرکٹ بورڈ کا الٹی میٹم ملنے کے بعد شکیب الحسن نے سٹے بازی کی ویب سائٹ کے ساتھ ...
کرکٹ بورڈ کا الٹی میٹم ملنے کے بعد شکیب الحسن نے سٹے بازی کی ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا
سورس: ICC

  

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کی طرف سے الٹی میٹم ملنے پر سٹے بازی کی ویب سائٹ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شکیب الحسن نے ’بیٹ ونر نیوز‘ نامی ایک ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جو جوئے میں ملوث ہوتی ہے۔ 

اس معاہدے پر شکیب الحسن کو بی سی بی کی طرف سے الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ ”ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کر دو ورنہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم سے نکال دیئے جاﺅ گے۔“ اس الٹی میٹم پر شکیب الحسن نے ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن نے ڈچ جزیرے کی سٹے باز فرم کی ویب سائٹ ’بیٹ ونر نیوز‘ کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا تھا۔ 

اس معاملے پر بی سی بی کے صدر ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ”اس بارے میں کوئی دوسری رائے ہو ہی نہیں سکتی۔ شکیب الحسن کو یا تو اس ویب سائٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنا ہو گا یا پھر وہ بنگلہ دیش کے قومی سکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن کے آئندہ ایشیاءکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ٹی 20فارمیٹ کے کپتان بننے کے امکانات بھی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -