منیسوٹَا سے مسلمان رکن کانگریس الہان ​​عمر پرائمری انتخاب جیت گئیں

منیسوٹَا سے مسلمان رکن کانگریس الہان ​​عمر پرائمری انتخاب جیت گئیں
منیسوٹَا سے مسلمان رکن کانگریس الہان ​​عمر پرائمری انتخاب جیت گئیں

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری )  امریکی ریاست  منیسوٹَا کے پانچویں کانگریس ڈسٹرکٹ سے مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان ​​عمر  پرائمری انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف کو 2500 ووٹوں سے شکست دے کر تیسری بار جیت گئی ہیں. الہان عمر نے 50.3 فیصد کے ساتھ 57,683 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مد مقابل سابق مینیپولیس سٹی کونسلر ڈان سیموئلز  48.2 فیصد  یعنی 55,217 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے. گزشتہ پرائمری انتخابات کے برعکس الہان عمر کی جیت کا موجودہ کم مارجن سیاسی حلقوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے.

مزید :

بین الاقوامی -